ایم سی بی بینک لمیٹڈ میں ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہاں کا ہر ملازم منفرد ہے اور ممتاز صلاحیتوں کا مالک ہے جس کی ہم قدر اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایم سی بی بینک ذمہ دار اور پرُ عزم افراد کا ایک مخصوص خاندان ہے جو کہ مل جل کر اپنی لگن، ایمانداری، جدّت اور ٹیم ورک کے ساتھ ہماری اجتماعی کامیابیوں کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ہمارا ادارہ اپنے اندرونی اور بیرونی صارفین کو مثالی خدمات فراہم کرنے اور مضبوط رشتوں میں منسلک رکھنے کی ایک طویل اور خوشگوار روایت رکھتا ہے۔ اس لیے ہم ایم سی بی بینک کی جانب سے اپنی مسلسل کامیابی میں مفید کردار ادا کرنے پر ہر فرد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ اپنے صارفین اور حصہ داران کو اعلیٰ انسانی اقدار اور اصولوں کو قائم رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مالی فوائد مہیا کرسکیں۔

ایم سی بی بینک پاکستان میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے صفحہ اول کے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اور ملک کے قدیم ترین اور بڑے بینک کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم ناصرف اپنے ورثہ اور روایات کو اختیار کرتے اور عزیز جانتے ہیں بلکہ ہم ترقی اور تبدیلی کے لیے بھی جدوجہد کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے صارفین کی تمام مالی ضروریات کی تکمیل کرتے ہوئے ان کے ساتھ دیرپا تعلقات بنانا اور اںھیں فروغ دینا ہے .اس میں روائتی بینکاری کی سہولتیں، انشورنس اور سرمایہ کاری میں رہنمائی ، ہمراہ اعلیٰ معیار کی کسٹمر سروس مہیا کرنا شا مل ہے .

ہمارا مقصد ایم سی بی بینک کی جانب سے یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ ہمارے پاس حوصلہ مند، پیشہ ور اور صارف کو خصوصی اہمیت دینے والے ملازمین ہیں جو کہ اس شعبہ میں “سب سے قابلِ اعتماد بینک” ہونے کے ہمارے وعدے کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

 

شعیب ممتاز
صدر اور سی ای او
ایم سی بی بینک لمیٹڈ