تربیت حاصل کرنے والے بزنس آفیسر کے پروگرام کا مقصد قابل تازہ دم گریجوایٹس کو ترقی کے مواقع مہیا کرنا ہے اور کھلے رابطوں اور اہلیت کے مطابق مقام کو ذہن نشین کرنا ہے۔یہ پروگرام ایم سی بی بینک کی بصیرت، ثقافت اور چیلنج کے مطابق تربیت حاصل کرنے والے بزنس آفیسر کے ایک گروہ کو مقرر کرنے، تربیت اور ترقی دینے کی طرف ایک کوشش ہے تاکہ بینک کے امیج کو بڑھانے کے لیے فرنٹ لائن کو مضبوط اور مستعد کریں۔

تربیت حاصل کرنے والے بزنس آفیسر کے پروگرام کا ہر مرحلہ بہت احتیاط سے بنایا گیا ہے تاکہ ہمارے تنظیمی مقاصد کے لیے مناسب ہو اور اس سے اہم کہ تنظیم کے لیے مجموعی طور پر بہتر منیجر بنانے کے لیے ان کی مہارتوں کو قوت بخشنا اور صلاحیتوں کو اور نکھارنا۔

چھان بین

چھان بین کا اہل ہونے کے لیے مجموعی طور پر تربیت حاصل کرنے والے بزنس آفیسر کو مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترنا چاہیے:

  1. یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی تسلیم کردہ یونیورسٹیوں سے ماسٹر یا 4 سالہ بیچلر ڈگری۔
  2. عمر 25 سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے (تاہم یہ کاروباری ضروریات کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے)
  3. تازہ دم گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔
  4. دور دراز کے علاقوں کے لیے معیار میں نرمی برتی جاسکتی ہے۔

ٹی بی او کی تنظیمی قوتِ عمل کو اختیار کرنے کی اہلیت کے ساتھ فعال رسائی ہونی چاہیے۔

انتخاب

معیار پر پورا اترنے والے منتخب امیدواروں کو ملک بھر میں انتظام کردہ تحریری ٹیسٹ اور پینل انٹرویوز سے گزارا جائے گا اس عمل کا مقصد امیدواروں کو ان کی صلاحیت کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے اور یقین دلانا ہے کہ بھرتیاں ایک مقابلہ کے انتخابی عمل کے ذریعہ کی گئی ہیں جو بینک کی نوکری کے معیار اور قوتِ عمل کے لیے موزوں ہو۔

تربیت

نئے بھرتی ہونے والوں کو 5 ہفتے کی مختصر کلاس روم ٹریننگ دی جائے گی اور اس کے ساتھ بنیادی بینکاری، تکنیکی مہارتوں، روابط اور دوسری مہارتوں میں ترقی کے شعبوں کو مرتکز کرتے ہوئے موزوں محوری گردش عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے بعد تربیت حاصل کرنے والے آفیسرز کو پاکستان بھر میں بینک مختلف کاروباری مقاصد کے لیے رکھا جاتا ہے۔

محوری گردش

تربیت حاصل کرنے والے بزنس آفیسر پر باقاعدہ بنیاد پر بینکاری کے مختلف پہلو آشکار کیے جائیں گے۔ مختلف شعبوں/یونٹس میں ان کی گردش انہیں اس قابل بنائے گی کہ وہ عملی تجربہ کے ساتھ اپنے نظریاتی علم میں اضافہ کرسکیں۔یہ ان کی پیشہ ورانہ نشوونما اور کامیابی کے لیے مطلوب رہنمائی اور متعلقہ امداد مہیا کرنے کے لیے ہے۔

نشوونما

ٹی بی او پروگرام کلی رسائی کے ساتھ نشوونما کے مواقع پیش کرتا ہے اس پروگرام کے ذریعہ بھرتی کیے گئے آفیسر کاروباری ماحول میں اس طرح ظاہر کیے جاتے ہیں جو ناصرف مہارتوں کے مختصر ذخیرہ کو پروان چڑھاتے ہیں۔