عمران مقبول ایم سی بی بینک لمیٹڈ میں بطور صدر وچیف ایگزیکٹو آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ ایک تجربہ کار بینکار ہیں جو تقریباً تین دہائیوں پر محیط متنوع بینکاری کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سی ای او کے عہدہ پرفائز ہونے سے پہلے آپ کمرشل برانچ بینکنگ گروپ (تجارتی برانچ بینکاری گروپ) کے سربراہ تھے جہاں آپ نے بینک کے سب سے بڑے گروپ کا انتظام مارکیٹ کی ضروریات ، افرادی قوت کے حجم، ملکی سطح پر بے شمار برانچوں اور مختلف نوع مصنوعات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نہایت کامیابی سے کیا۔ ابتداء میں آپ نے کارپوریٹ بینکنگ ۔شمال کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں ۔ اس کے بعد آپ نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے سری لنکا آپریشنز کی بطور کنٹری ہیڈ ، اسلامی بینکاری اور سپیشل ایسٹس مینجمنٹ گروپس کی بطور گروپ ہیڈ قیادت کی۔ 2002 میں ایم سی بی بینک میں شامل ہونے سے پہلے آپ 17 سال سے زائد عرصہ تک بینک آف امریکہ اور سٹی بینک کے اندرونِ ملک آپریشنز سے منسلک رہے۔ آپ نے متعلقہ بینکوں میں کئی سینئر انتظامی عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ آجکل آپ آدم جی انشورنس کمپنی لمیٹڈ، ایم سی بی فنانشل سروسز لمیٹڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رُکن ہیں۔آپ نے ایم بی اے کی ڈگری انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی اور ماسٹرز اِن مینجمنٹ کی ڈگری میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(ایم آئی ٹی) سلون سکول آف مینجمنٹ، میساچوسٹس ، امریکہ سے حاصل کی۔
جناب محمد نعمان چغتائی بینک کے ہول سیل بینکنگ بزنس کی سربراہی کرتے ہیں جس میں ایف آئی سے متعلقہ تعلقات کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ لینڈنگ پورٹ فولیو، انویسٹمنٹ بینکنگ بزنس، ٹرانزیکشن اینڈ کیش مینجمنٹ شامل ہیں۔آپ غیرملکی اور مقامی بینکوں میں رسک مینجمنٹ اور کارپوریٹ بینکنگ میں 24 سال سے زائد پیشہ ورانہ بینکنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب حماد خالد انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے ممبر ہیں اور معاشی کنٹرول (فنانشل کنٹرول) کے شعبہ میں قابلِ تعین (وسیع) تجربہ رکھتے ہیں۔ انھیں ایم سی بی بینک کے ساتھ تقریباً11 سالہ تجربہ میں فنانشل رپورٹنگ، ٹیکسیشن، بجٹنگ، سٹریٹجی اینڈ انویسٹر ریلیشزپر وسیع نظر رکھتے ہے۔ آپ نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کی نمائندگی کئی ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر کرچکے ہیں اور ادارے کی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایم سی بی بینک میں شامل ہونے سے پہلے آپ میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
آپ فنانشل مارکیٹ کے تجربہ کار پیشہ ور ہیں۔ آپ نے بڑے مقامی بینکوں میں مالیاتی امور پر کام کیا ہے اور ہالینڈ، لکسم برگ اور جرمنی کے قابلِ توجہ فنانشل مارکیٹ کے ساتھ ایک گہری وابستگی رہی ہے۔ 2004 میں آپ ایم سی بی میں خزانہ و فارن ایکسچینج میں منی مارکیٹ کے سربراہ کے طور پر شامل ہوئے۔ تب سے آپ نے خزانہ و فارن ایکسچینج گروپ میں قابلِ ستائش کردار ادا کیا۔ گروپ سربراہ بننے سے پہلے آپ بزنس ہیڈ انٹر بینک کے عہدہ پر فائز تھے۔
جناب کامران ظفر مگو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے ایک فیلو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔ ان کا ماضی 16 سالہ پیشہ ورانہ تجربے پر محیط ہے۔ حالیہ طور پر وہ بینک کے آپریشنز کے گروپ کی سربراہی کر رہے ہیں۔ موجودہ عہدہ پر فائز ہونے سے پہلے آپ آڈٹ اینڈ آر اے آر گروپ کے سربراہ کے طور پر چھ سال (2009-2015) تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ماضی میں ملک کے نامور اداروں کے ساتھ اکاؤنٹنگ، مالیاتی انتظام اور بجٹ سازی، ٹیکس اور مالیاتی تجزیہ کاری کے میدان میں خدمات انجام دینے کے بعد 2006 میں آپ ایم سی بی بینک کے ساتھ منسلک ہوئے۔ ایم سی بی بینک لمیٹڈ میں آڈٹ اینڈ آر اے آر گروپ کے ارتقاء میں آپ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ان کی زیرِ قیادت انٹرنل آڈٹ کے پہلوؤں کا کامیابی سے آغاز ہوا جس سے بینک کی قدر میں اضافہ ہوا۔
جناب فرید احمد مجموعی طور پر پاکستان اور بیرونِ ملک امور میں ایم سی بی بینک کے کمپلائنس اینڈ کنٹرولز کی قیادت کر رہے ہیں۔ آپ کی ذمہ داریوں میں بنیادی رسک کمپلائنس، ریگولیٹری کمپلائنس، اے ایم ایل/سی ایف ٹی، آئی آر اے ایف، ایف اے ٹی سی اے رپورٹنگ، ریگولیٹری ایجنسیوں سے معاونت, ریگولیٹری کے تحفظات کو دیکھنا اور ان پر تجاویزدینا شامل ہے۔ آپ بینکاری کے قواعد و ضوابط (بینکنگ ریگولیشنز)، کاروباری کریڈٹ کی تجارت (کارپوریٹ کریڈٹ مارکیٹنگ)، کریڈٹ رسک مینجمنٹ، صارف اور چھوٹے و درمیانے درجہ کے کاروبار کی مالی معاونت (کنزیومر اینڈ ایس ایم ای فنانسنگ) اور چھوٹے قرضہ جات (مائیکرو کریڈٹ )کے انتظامات کا 26 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے ایم سی بی ای ایس ایس (ایم سی بی ملازمین کی فاؤنڈیشن کا ایک مکمل طور پر ملکیتی ذیلی ادارہ) کے بورڈ میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کرنے کے ساتھ ساتھ کامرس میں بھی ماسٹرز کرچکے ہیں ۔ آپ نے کینفیلڈ یونیورسٹی ، یو کے سے بزنس لیڈرشپ میں جنرل مینجمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہوا ہے۔
عثمان حسن ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے ساتھ 2005 سے منسلک ہیں اور 2012 میں افرادی قوت کی انتظامیہ کے گروپ کی سربراہی کرنے سے پہلے رسک مینجمنٹ گروپ میں کام کرچکے ہیں۔ ایم سی بی بینک سے پہلے آپ ایک بڑے آئی پی پی (انڈیپنڈنٹ پاور پلانٹ) میں جنرل منیجر فنانس اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی میں سینئر تجزیہ کار کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ مجموعی طور پر آپ 20 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
سید مدثر حسین نقوی نے اپنی ایل ایل بی کی ڈگری یونیورسٹی لاء کالج پنجاب سے 1978-1980 میں حاصل کی۔ اپنی گریجوایشن مکمل کرنے کے بعد جلد ہی آپ نے قانون کی پریکٹس کا آغاز کردیا اور 1995 تک اپنی لاء فرم نقوی لاء ایسوسی ایٹس کے نام سے چلاتے رہے۔ آپ کی بنیادی مہارت دیوانی بینکاری کے شعبہ میں ہے۔ 1995 میں انہوں نے بینکنگ صنعت میں قانونی سربراہ کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ 2013 میں ایم سی بی بینک میں گروپ سربراہ۔ قانونی امور کے طور پر شامل ہونے سے پہلے آپ بے شمار مالیاتی اداروں جیسا کہ پاکستان انڈسٹریل لیزنگ کارپوریشن (پی آئی سی او آر پی)، سامبا بینک (سابقہ کریسنٹ کمرشل بینک لمیٹڈ) اور بینک آف پنجاب میں قانونی سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ 12 جولائی، 2013 میں آپ کو گروپ سربراہ۔ قانونی امور کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری کے اضافی عہدہ پر مقرر کیا گیا تھا۔
ریٹیل بینکنگ گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے زرغام خان درانی نے ایم سی بی بینک کی 1380 سے زائد ریٹیل برانچوں پر مشتمل نیٹ ورک کے انتظام، واجبات کے معاملات کے ساتھ ساتھ کمرشل، ایس ایم ای اور بینک کے زرعی قرضہ جات کے امور کا احاطہ کرتے ہیں۔ آپ 2007 سے بینک کے ساتھ ہیں اور مقامی اور بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ کئی متفرق حیثیتوں میں 25 سال سے کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔اپنی سابقہ حیثیت میں ریٹیل بینکنگ نارتھ کے سربراہ کے طور پر آپ نے 800 سے زائد برانچوں اور بینک کی ڈیجیٹل بینکنگ امور کے منتظم رہے ہیں۔ ریٹیل بینکنگ نارتھ کے سربراہ کی ذمہ داری سے قبل آپ نے بینک کے برانچ نیٹ ورک آپٹیمائزیشن پراجیکٹ کو بخوبی سنبھالا اور شمالی (نارتھ) اور مشرقی (ایسٹ) سربراہ کی حیثیت سے کاروباری امور کی انجام دہی کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
حسن نواز تارڑ عوامی خدمات میں انتظامی امور کا 34 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہوئے ایک منجھے ہوئے سرکاری ملازم رہے ہیں۔ آپ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ، عوام کی حفاظت، مالیات، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن (بین الاقوامی ترقیاتی تعاون)، ٹیکس نظام، شہری انتظام، منصوبہ بندی اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ آپ 2015 میں منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وفاقی سیکرٹری کے طور پر ریٹائر ہوئے۔آپ پبلک سیکٹر کے خودمختار اداروں کے بورڈز بشمول سول ایوی ایشن اور پاکستان سٹیٹ آئل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہے ہیں نیز آپ قومی پالیسی و منصوبہ بندی کے پلیٹ فارم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ آپ نے قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں اور تربیتی پروگراموں بالخصوص ہاورڈ یونیورسٹی میں جان ایف۔ کینڈی سکول آف گورنمنٹ او ر لی کون یو سکول آف پبلک پالیسی، سنگاپور سے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کی ہے۔ آپ نے برمنگھم یونیورسٹی، برطانیہ سے ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن میں اپنی ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور پنجاب یونیو رسٹی سے ایل ایل بی کے علاوہ سیاسیات اور صحافت میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ نے جون 2016 میں ایم سی بی بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور بینک کے سیکیورٹی اور مارکیٹنگ کے شعبہ جات کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔
شعیب ممتاز یونائیٹڈ سٹیٹس سے گریجویٹ ہیں،اور 1992 سے بینک سے منسلک ہیں۔اپنے 25 سالہ کیرئیر کے دوران اُنہیں برانچ بینکنگ،کریڈٹ رسک اور کارپوریٹ فنانسر جیسی اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔جناب ممتاز،متحدہ عرب امارات،بحرین اور سری لنکا میں بینک کے بین الاقوامی آپریشنزکی حکمت عملی اوروژن کی سربراہی کی ذمہ دار ی سر انجام دے رہے ہیں۔